چین میں شدید بارش سے سات ہلاک

   

Ferty9 Clinic

چینگدو21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے ابا تبتی اور چیا نگ خود مختار علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہوگئے اور 24 دیگر لاپتہ ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ بیورو کے مطابق اس صوبہ میں منگل کی دیر شام تک ہوئی شدید بارش سے 17 شہر متاثر ہوئے اور اس کی وجہ سے کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں تین کی حالت نازک ہے ۔ اس دوران شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب متاثر وینچوان کاؤنٹی سے 34 ہزار سے زائد سیاحوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ۔