چین میں شدید بارش، 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

   

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے 80 ہزار سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقے کے محکمہ آبی وسائل نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں بازونگ ، نانچونگ اور لوزہو شامل ہیں جہاں تقریبا 250 ملین یوآن کے نقصانات کا اندازہ ہے ۔چین میں شدید بارشوں سے 4,40,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ چین کے صوبے سیچوان میں 6 سے 8 اگست تک 575 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔