بیجنگ، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب۔ مغربی صوبہ گوئیژومیں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے اور 25 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ اس سے قبل رپورٹوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 اور لاپتہ افراد کی تعداد 30 بتائی گئی تھی ۔ واضح رہیکہ چین کے شوی چینگ کاؤنٹی میں منگل کولینڈسلائیڈنگ ہوئی ۔ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 23 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے 20 مکمل طور پر زمین دوز ہوگئے۔ راحت کاری عملے نے جمعہ کی صبح آٹھ بجے تک تین بچوں سمیت پانچ مزید نعشیں برآمد کی ہیں ۔
