چین میں کووڈ -19 کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا

   

بیجنگ،5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کا ایک نیا کیس سامنے آنے سے باہر سے آئے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 1676 ہو گئی۔ کمیشن نے کہا کہ شنگھائی میں پیر کو نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔کمیشن کے مطابق باہر سے آئے کیسز میں سے 1351 افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی جبکہ 325 افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔