چین نے لانچ کیا نیا سیٹلائٹ

   

Ferty9 Clinic

جیوکوان: چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعرات کو ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا۔مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11:52 بجے تیانکسنگ-102 سیٹلائٹ کو کوآئی جھاؤ-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور وہ مدار میں داخل ہوگیا ہے ۔سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر خلائی ماحول کا پتہ لگانے جیسے تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ کوائی جھاؤ-1 اے راکٹ کا 26 واں فلائٹ مشن ہے ۔