چین نے چاند میں راکٹ داغنے کی تردید کردی

   

حیدرآباد۔22فروری(سیاست نیوز) چین نے چاند میں راکٹ داغنے کی تردید کی آؤڑ کہا کہ خلاء میں دیکھے جانے والے خلائی مشین کے ٹکڑے اس کے اپنے نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ چاند پر داغی جانے والی راکٹ 4مارچ کو چاند سے ٹکرانے کا امکان ہے اور گذشتہ چند یوم سے فضاء میں نظر آرہے خلائی مشین کے ٹکڑوں کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ چین نے یہ راکٹ داغا ہے جو کہ 4 مارچ کو چاند پر پہنچے گا لیکن چینی خلاء بازوں اور فضائی تحقیق کے ادارہ کی جانب سے اس کی تردید کردی کہ چین نے ایسا کوئی راکٹ فضاء میں داغا ہے جو کہ چاند میں پہنچنے والا ہے۔ ابتدائی تحقیق کے دوران خلائی ماہرین کا کہنا تھا 7 سال قبل SpaceX نامی راکٹ کا مشن ختم ہونے کے بعد اس کے ٹکڑے فضاء میں بکھیرنے لگے ہیں لیکن چینی خلائی ماہرین اور بیجنگ لونار ایکسپلوریشن پروگرام کے ماہرین نے جب تردید کردی تو ماہرین کی جانب سے فضا میں اس راکٹ کے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں جو 4 مارچ کو چاند کے قریب کریش ہونے کا خدشہ ہے۔ چین کی تردیدکے دوران اب یہ کہا جا رہاہے کہ فضاء میں موجود ٹکڑے دراصل Chang’e T-1 کے ہیں جو کہ 2014 میں فضاء میں داغا گیا تھا اور اس کا مشن مکمل ہوچکا ہے۔م