چین نے چھ سیٹلائٹس لانچ کئے

   

جیوکوان، 21 مئی (یو این آئی) چین نے چہارشنبہ کو چھ سیٹلائٹ لے جانے والے لیجین-1 وائی 7 کیریئر راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔چین نے چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 5 منٹ پر شمال مغربی علاقے سے لیجین -1 وائی 7 راکٹ لانچ کیا۔یہ علاقہ ایک کمرشیل ایرو اسپیس انوویشن پائلٹ زون ہے ۔ چھ سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ ان کے مقرر کردہ مدار میں رکھا گیا۔ یہ لیجین-1 راکٹ سیریز کا ساتواں مشن ہے ۔