چین نے ہانگ کانگ کیلئے سکیورٹی قانون منظور کر لیا

   

بیجنگ ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ کے لیے ایک متنازعہ سکیورٹی قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔ اسے 23 برس قبل برطانیہ سے چینی عملداری میں واپس آنے والے اس خود مختار علاقہ کے لیے ایک بڑی بنیادی تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس نئے قانون سے ہانگ کانگ کی آزادی پر قدغن لگے گی۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس قانون کو اتفاق رائے سے منظور کیا تھا۔ گزشتہ برس اس قانون پر بحث شروع ہونے کے بعد سے ہی جمہوریت نوازوں کی طرف سے ہانگ کانگ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔