چین کا امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

   

بیجنگ : 8 مارچ ( ایجنسیز ) چین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق منصوبے کو عالمی سطح پر حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ چین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ایران کے تین بحری جہاز؛ ایک امریکی حملے میں تباہ؛ بقیہ دو کا کیا بنا؟ پْراسرار کہانیچینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ضروری ہے اور بڑی عالمی طاقتوں کو اس معاملے میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔