چین کا دورہ کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے امریکہ میںرہنا پڑے گا:ٹرمپ

   

واشنگٹن۔ 17 مارچ (یو این آئی) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر دنیا سے ناراض ہوگئے ، ٹرمپ نے کسی کو طعنہ دیا، کسی کو دھمکی دی۔ اوول آفس میں گفتگو کرنے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے نیٹو کے دفاع پر اربوں ڈالرخرچ کیے ، ہمارے دفاع کیلئے وہ موجود نہیں۔برطانوی وزیراعظم نے مجھے مایوس کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کا دورہ کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے امریکہ میں موجود رہنا پڑے گا، ہم نے درخواست کی ہے کہ چین کا دورہ ایک ماہ کیلئے ملتوی کریں۔ اس سے پہلے پریس کانفرنس میں انہوں نے شکوہ کیا کہ ہم 40 سال سے آپ کی حفاظت کر رہے ہیں اور آپ اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ؟ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک آبنائے ہرمز میں مدد کیلئے پُرجوش نہیں، ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جن کی ہم نے کئی کئی برسوں تک مدد کی ہے۔