چین کا ہانگ کانگ میں نیا سیکیورٹی قانون لانے کا اعلان

   

بیجنگ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہانگ کانگ میں گزشتہ برس سے جاری مظاہروں اور بد امنی کے سدِ باب کے لیے قومی سلامتی سے متعلق سخت قانون سازی کا عندیہ دیا ہے۔ تاہم امریکہ نے چین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی قانون سازی سے باز رہے۔چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان ڑانگ یوسوئی کا کہنا ہے کہ قانون سازی کی تفصیلات جمعے کو جاری کی جائیں گی جب پارلیمنٹ کا سالانہ اجلاس شروع ہو گا۔اْنہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے ہانگ کانگ سے متعلق نیا لیگل فریم ورک تیار کرے گی۔ تاکہ یہاں قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔