واشنگٹن ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے چین سے کہا ہیکہ پاکستان کی تائید نہ کرتے ہوئے ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔ عہدیدار نے اس بات پر مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے جیش محمد سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔
