چین کو پاکستانی کاپر کی برآمدات میں 400 فیصد اضافہ

,

   

٭ ویدانتا ریسورس کے چیرمین انیل اگروال نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے ٹاملناڈو میں واقع ان کے گروپ کی ایسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کو دوبارہ کھولنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے شکایت کرتے ہوئے وزیراعظم سے کہا کہ پلانٹ کی بندی کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے چین کو کاپر کی برآمدات میں پچھلے تین سال میں 400 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت 550 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اگروال نے مزید کہا کہ ایسا پہلی بار ہے جب ہندوستان پچھلے دو عشروں میں کاپر درآمد کرنے کے معاملہ میں نیٹ امپوٹر کے طور پر ابھرا ہے۔