بیجنگ ۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں 47 مزید اموات کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث مرنے والے افراد کی تعداد 2835 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 79251 ہوگئی ہے ۔چین کی ہیلتھ کمیٹی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملک کے 31 صوبوں کے مختلف ہاسپٹلس میں انفیکشن کے 79251 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے اب بھی 37414افراد ہاسپٹل میں داخل ہیں۔ متاثرین میں سے 7664 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسی دوران مختلف ہاسپٹلس میں داخل 39002 افراد کو علاج کے بعد ہاسپٹل سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔صحت کمیٹی کے مطابق ، اس مہلک وائرس کے انفیکشن کے 427 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں ۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس16اموات
سیول۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کوریا میں خوفناک کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور ملک میں 594 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 2931 اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے ۔کوریا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام سینٹر (کے سی ڈی سی) کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2931 ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 16 ہو گئی ہے ۔ کے سی ڈی سی روزانہ دو بار مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور شام 5 بجے اس وباء کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
