بیجنگ : چینی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ چین رواں ہفتے زلزلے سے متاثرہ افغانستان کو پانچ کروڑیوآن (75 لاکھ ڈالر) مالیت کی انسانی امداد مہیاکرے گا۔اس تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔وزارت نے اپنی ویب سائٹ پرایک بیان میں کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، تولیے، بستراور دیگراشیاء شامل ہوں گی۔افغانستان میں بدھ کوعلی الصباح 6۰1شدت کا زلزلہ آیا تھا۔اس کا مرکزکابل سے قریباً 160 کلومیٹر (100 میل) جنوب مشرق میں پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقہ تھا۔اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔