جنان، 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مشرقی علاقے کی ایک جیل کے 207 قیدیوں کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے کا تصدیق ہوئی ہے ۔شانڈونگ کی صوبائی حکومت نے جمعہ کی صبح پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ مقامی حکام نے جیننگ شہر کی ریجنینگ جیل میں سبھی متعلقہ لوگوں کا کو نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کرایا جس میں 207 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ موجودہ وقت میں تصدیق شدہ سبھی مریضوں کو الگ رکھا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔کف کی شکایت پر 12 فروری کو ایک جیل افسر کو الگ رکھا گیا۔ نیو کلک ٹسٹ کے بعد افسر کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔علاقائی حکومت نے فوری طور پر خبردار ہوتے ہی جیل میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی صحت جانچ اور نگرانی شروع کرائی۔