بیجنگ : چین نے صوبہ شانزی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کردیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق لانگ مارچ۔2ڈی راکٹ کے ذریعہ چھوڑا گیا سیٹلائٹ شیان13 کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو گیا۔چین کے اس سیٹلائٹ کے روانہ ہونے کے بعد لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کے مشنوں کی تعداد 406ہوگئی ہے۔