چین کے اسٹار کھلاڑی ژانگ گووئی سبکدوش

   

بیجنگ۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ہائی جمپ مقابلے کے اسٹار کھلاڑی ژانگ گووئی نے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے ۔28 سالہ ژانگ گووئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا۔ انہوں نے تاہم اپنے اس فیصلے کے بارے میں تفصیلی معلومات کا اشتراک نہیں ہے ۔ مشرقی چین کے شانڈوگ صوبے میں پیدا ہوئے ژانگ گووئی ایتھلیٹکس کے ہائی جمپ مقابلے میں اپنے خاص انداز کے لئے شائقین کے درمیان بہت مقبول ہیں۔ 2013 میں انہوں نے 2.32 میٹر بلند چھلانگ لگا کر زوجیانھا کے 27 سال قدیم قومی ریکارڈ کو توڑا تھا۔ژانگ نے2015 میں بین الاقوامی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی ڈائمنڈ لیگ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے2.38 میٹر کی بلند چھلانگ لگائی تھی۔ژانگ نے 2015 میں بیجنگ میں منعقد عالمی چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا تھا۔حالیہ چند سالوں میں کئی بار زخمی ہونے کی وجہ سے ژانگ گووئی اپنی فارم حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے تھے ۔وہ 2016 میں ریو اولمپکس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے ۔