سیول ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں افراتفری پھیلانے کے بعد اب کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی کوریا میں پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔ چین میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے نئے کیسز میں کمی رپورٹ کی گئی ہے تاہم جنوبی کوریا میں درجنوں نئے کیسز اور ہلاکت نے حکام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ڈھائی ملین کی آبادی والے شہر ڈیگو کے میئر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ شہر اور آس پاس کے دیہاتوں میں ایک دن میں چالیس نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔