چین کے جنگی طیاروں کی تائیوان کی سرحد پر پروازیں

   

بیجنگ۔ تائیوان نے کہا ہے کہ ’چین کے 38 جنگی جہازوں نے اس کے دفاعی زون میں سے پروازیں کی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عوامی جہموریہ چین کے قومی دن کے موقع پر جنگی طیارے تائیوان کے دفاعی زون میں سے گزرے۔چین کی فوجی طاقت کا یہ مظاہرہ تائیوان کے جزیرے کے قریب کیا گیا جہاں ایک جمہوری نظام حکومت قائم ہے تاہم چین کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقے اس کا حصہ ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب رواں ہفتے چین نے برطانیہ پر تائیوان کے سمندر میں برے ارادوںسے اپنا جنگی بحری جہاز بھیجنے کا الزام لگایا۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’جب چین کے 22 فائٹرز، دو بمبار اور آبدوز کو تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ایک طیارے نے جنوب مغرب میں دفاعی زون میں داخل ہوئے تو ان کے جہاز نے وارننگ جاری کی۔ وزارت دفاع کے مطابق بعد ازاں مزید 13 چینی جنگی جہازوں نے علاقے میں پرواز کی۔اس علاقے کو تائیون کی فضائی حدود نہیں قرار دیا جاتا بلکہ یہ ایسا دفاعی زون ہے جو ایک بڑے علاقہ پر محیط ہے جس میں چین کے دفاعی زون کا بھی علاقہ شامل ہے۔