نئی دہلی 17جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے یہاں چینی سفارتخانہ کے باہر چہارشنبہ کو احتجاج کرنے کیلئے پہنچے کچھ سابق فوجیوں کو سمجھا کر واپس بھیج دیا جبکہ تری مورتی گول چکر کے پاس سودیشی جاگرن منچ کے 10 ممبران کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس آف نئی دہلی دیپک یادو نے بتایا کہ شہید ویلفیئر آرگنائزیشن کے بینرتلے 6-7 سابق فوجی چینی سفارتخانہ کے باہر احتجاج کرنے کیلئے جمع ہوئے۔ پولیس نے ان لوگوں سے جانے کی اپیل کی،اس کے بعد سبھی وہاں سے چلے گئے ۔