چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا نیا دور اگلے ہفتہ لندن میں : ٹرمپ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : 8جون ( ایجنسیز ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے لندن میں چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے ایک نئے دور کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان جمعہ کو کیا ہے۔یہ مذاکرات امریکہ اور چین کے درمیان رواں برس ہونے والی تجارتی جنگ کے تناظر میں ہونے والے دوسرے اہم مذاکرات ہوں گے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میٹنگ بہت اچھی طرح سے چلنی چاہیے۔