چین کے سینئر سیاسی مشیر سے تحقیقات شروع

   

بیجنگ : چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی سماجی و قانونی امور کمیٹی کے نائب سربراہ فو ڑینگ ہوا سے نظم و ضبط اور قانون کی شدید خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط و معائنہ اور نیشنل سپروائزری کمیشن یہ تحقیقات کر رہا ہے۔