چین کے صوبہ چنگھائی میں 6.0 شدت کا زلزلہ

   

بیجنگ : چین کے شمال مغربی صوبہ چنگھائی میں 6.0 شدت درجہ کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین محکمے سی ای این سی کے مطابق زلزلہ ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 12بج کر 21 منٹ پر چنگھائی صوبے کے ڈیلنگا شہر اور ملحقہ علاقوں میں آیا۔ ریخترپیما پر زلزلہ کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز ڈیلنگا شہر سے شمال مشرق کی جانب 126کلومیٹر دور10کلو میٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔