واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کی ہائپرسونک میزائل صلاحیتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ معروف اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اگست میں کیے جانے والے ایک ٹیسٹ میں ایٹمی صلاحیت کے حامل ایک راکٹ کو لانچ کیا گیاجس نے تقریبا کرہ ارض کا چکر لگایا۔ تاہم رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ اس ٹسٹ نے امریکی انٹیلی جنس کو بھی حیرت زدہ کر دیا تھا۔ دوسری جانب چین نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ہائپر سونک ہتھیار فضا کے بالائی حصے میں آواز کی رفتار سے بھی تیز تقریباً چھ ہزار دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں۔