چین کے مسلمانوں کا حل ممکن: اردغان

   

Ferty9 Clinic

انقرہ ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہا کہ وہ چین کے کیمپس میں داخل ہوکر مسلمانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ دونوں جانب اس حساس مسئلہ پر انہوں نے تبصرے کئے اور کہا کہ چین کے مسلمانوں کے مسئلہ کو حل کیا جانا ممکن ہے۔ ترکی واحد مسلم اکثریتی ملکوں میں سے ایک ملک ہے جس نے نسلی ایغور سے تعلق رکھنے والے ایک ملین مسلمانوں کی حراست پر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ چین کے صوبہ ژنگ ژانگ میں مسلم اقلیتوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لیکن انہوں نے بیجنگ میں منگل کے دن صدر چین سے ملاقات کے بعد اپنا رویہ نرم ظاہر کیا اور کہاکہ میرا ایقان ہیکہ ہم چین کے مسلمانوں کا حل تلاش کرسکتے ہیں اور دونوں ممالک کے قائدین نے اس حساس مسئلہ پر بات چیت کی ہے۔ چین کی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اردغان نے کہا کہ ژنگ ژانگ صوبہ میں نسلی اقلیتیں مقیم ہیں لیکن انہوں نے اس بارے میں ترکی کے اخباری نمائندوں کے سامنے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔