کوروناوائرس کے 31نئے کیس ، مزید 4 اموات
بیجنگ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شہر ووہان میں جو کوروناوائرس کا مرکز سمجھا جاتا تھا پیر کے دن حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں ۔ اگرچہ دکانات کھولی جارہی ہیں لیکن لوگ اب بھی خوفزدہ ہیں۔ شہر میں بس اور سب وے سرویسیس بحال ہوگئی ہیں۔ دوسری طرف چین کے ڈاکٹروں نے پیر کو کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو30 ممالک سے آئے لوگوں کے ہیں۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اتوار کو ریاست ہبوئی میں 4 افراد کی موت ہوئی اور 17نئے مشتبہ کیس سامنے آئے ۔یہ تمام کیسیس ملک سے باہر سے آئے لوگوں کے ہیں۔ ٹھیک ہونے کے بعد کل 322 افراد کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ سنگین کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے ۔چین میں اب تک کورونا وائرس سے 3304افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 81470 تک پہنچ گئی۔