چین کے چانگ ای 6مشن کی چاند پر لینڈنگ

   

بیجنگ : خلائی میدان میں چین نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ، چین کا چانگ ای 6مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کسی بھی چینی خلائی مشن کی یہ چاند پر چوتھی لینڈنگ ہے۔چانگ ای 6 مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے۔ چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا۔ چانگ ای 6 لینڈر چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کی نمونے اکٹھے کرے گا۔ چانگ ای 6 مشن مجموعی طور پر چاند کی سطح سے 2 کلوگرام کے قریب نمونے اکٹھے کرے گا ۔ چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹوں کے اندر کام مکمل کر کے واپسی کا سفر شروع کرے گا۔ سیمپلز اکٹھے کرنے کے بعد لینڈر چاند کے مدار میں موجود اور بٹر سے جڑ جائے گا۔چانگ ای 6 مشن 25 جون کے لگ بھگ زمین پر واپس آئے گا۔چین 2026 میں چانگ ای 7 اور 2028 میں چاند ای 8 مشن روانہ کرے گا ۔چین 2030 تک چاند پر اپنے خلابازوں کو لینڈ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6 کے مشن کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان کا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی قطب کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ پاکستان کا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی وطب کی اہم ترین تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔ آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی تصاویر چاند ای 6 مشن کا میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔