چین کے ہوبئی میں 2250 طبی اہلکاروں کی کمی

   

ووہان ، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ ہوبئی میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے لئے کم از کم 2250 طبی اہلکاروں کی کی کمی ہے ۔ صوبے کے ڈپٹی گورنر یانگ یو نیان نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ ہوبئی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چہارشنبہ کو 107 طبی ٹیموں کو صوبے میں بھیجا گیا ہے جن 10,596 طبی اہلکار شامل ہیں ۔ ان میں سے 9160 طبی اہلکاروں کو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ووہان شہر میں بھیجا گیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد یہ وائرس 25 سے زائد ممالک میں پھیل گیا ۔
چین میں کورونا وائرس سے ابھی تک 636 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 31،161 لوگوں میں اس کی انفیکشن کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے پیش نظر گذشتہ ہفتے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔