چین کے یوٹو۔2 روور نے چاند پر انوکھا سیال دریافت کیا

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے روور یوٹو ۔ 2 یا جیڈ ریابٹ ۔2 نے چاند کی سطح پر ایک بڑے سے گڑھے میں جیل جیسا کوئی سیال دریافت کیا ہے ۔ مذکورہ دریافت لیونارڈے ۔9 کے موقع پر ہوئی جس کا آغاز 25 جولائی کو ہوا تھا اور اب تک اس سیال کی قطعی طور پر شناخت ہونا باقی ہے ۔ یاد رہے کہ یوٹو۔2 روور دراصل چانگے۔4 مشن کا حصہ ہے جس کے تحت کسی انسان کی بنائی ہوئی شئے چاند کے ایک دور دراز علاقہ میں آسانی سے اتاری گئی ۔