بیجنگ : مقامی حکام نے منگل کوبتایا کہ چین کے مشرقی شہر سوزو میں سیجی کائے یووان ہوٹل کی عمارت پیر کی سہ پہر منہدم ہو گئی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں اب تک 8 نعشیں نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ خدشہ ہیکہ تقریباً دو درجن افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد ہوٹل میں مقیم مہمان تھے۔