چین یوکرین کی علاقائی سالمیت و بقا کا احترام کرتا ہے:زیلنسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر ولو دیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ چین یوکرین کی علاقائی سالمیت اور بقا کا احترام کرتا ہے جبکہ اس نے تصدیق کی ہے کہ وہ روس کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہوگا۔ زیلنسکی نے بتایا کہ انہیں وزیر خارجہ دیمیتری کولیبا کی چین میں ملاقاتوں کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے،طویل عرصے بعد وزیر خارجہ کی حیثیت سے چین کا یہ دورہ اہم رہا ہے۔یوکرینی لیڈر نے اس کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ چین یوکرین کی علاقائی سالمیت و بقا کا احترام کرتا ہ ے،چینی صدر شی جن پنگ نے ہم پر واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک روس کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں شامل نہیں ہوگا۔