ما سکو : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاووروف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹیجک رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات نے مثبت اور مستحکم ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے۔ چین اور روس کے درمیان مستقل دوستانہ ہمسائیگی، جامع ااسٹریٹیجک ہم آہنگی اور مفید باہمی تعاون، دونوں ممالک کی ترقی و احیاء کے لیے مددگار ہے اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے فائدہ کا باعث ہوگا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعاون ،کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتاہے ، اس میں تیسرے فریق کی طرف سے مداخلت نہیں کی جا سکتی ہے اور نہ ہی یہ کسی تیسرے فریق سے متاثر ہوگا۔ چین اور روس عالمی اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کی اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے یکطرفہ اقدامات ، تسلط پسندی اور گروہی محاذ آرائی کے پیش نظر، چین اور روس کو اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے۔
یوکرین کے 6 نائب وزرا دفاع بھی برطرف
کیف: یوکرین کی حکومت نے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف کو برطرف کرنے کے بعد 6نائب وزرائے دفاع کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا۔ نئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے ،3 فلسطینیوں کی موت
یروشلم؍ راملہ : اسرائیلی حملے میں منگل کی رات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں کم از کم تین فلسطینیوں کی موت اور 30 دیگر زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع فلسطینی میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی ذرائع نے دی۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے اس بیان میں تصدیق کی ہے کہ فوج نے شمالی مغربی کنارے میں واقع عسکریت پسندوں کے گڑھ جنین پناہ گزین کیمپ میں آپریشن چلایا اور کہا کہ ایک آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورسز) ماوز ڈرون نے علاقے پر حملہ کیا۔
فورسز نے اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ فلسطین کی راملہ میں قائم وزارت صحت نے بھی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر کیے بغیر تصدیق کی اور کہا کہ تین نوجوانوں کی نعشیں اور 30 زخمی افراد کو جنین کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔