چین ۔سری لنکا کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ جوائنٹ لیبارٹری قائم کرے گا

   

بیجنگ: چین کی ایک محقق ٹیم نے حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کیا ہے اور اس دورے کے دوران سری لنکا کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت ایک لیبارٹری کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔گوئزہو یونیورسٹی نے کہا کہ سری لنکا چائے کی کاشت کے ساتھ روایتی زرعی طریقوں کیلئے جانا جاتا ہے ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد چین کے ساتھ مل کر ایک لیبارٹری کی تعمیر کے ذریعے سبز کی روک تھام اور کنٹرول کی ٹیکنالوجی کو مقبول اور نافذ کرنا ہے ۔ لیبارٹری تین اہم شعبوں میں تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گی، جس میں بڑے ڈیٹا پر مبنی درست اور موثر کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی، چائے کے باغات میں کیڑوں اور جڑی بوٹیوں کی افزائش کیلئے حیاتیاتی کنٹرول ٹیکنالوجیز اور چائے کے کیڑے مار ادویات کی باقیات کے خطرے کی نگرانی اور کنٹرول ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ ان کوششوں کے ذریعے لیبارٹری کا مقصد چائے کی کاشت میں سبز کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے ایک موثر، ماحول دوست، محفوظ اور قابل کنٹرول نظام قائم کرنا ہے ۔