بروسلز ۔26 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام )یورپی پارلیمان کے متعدد سرکردہ اراکین نے ہانگ کانگ میں چین کے نئے سکیورٹی قانون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یورپی پارلیمان کے خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ میک الیسٹر کے مطابق اس نئے قانون کے تحت ہانگ کانگ کی خود مختار حیثیت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔دوسری جانب ہانگ کانگ میں دوبارہ ہزاروں افراد نے اس خصوصی انتظامی علاقے پر چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔