چینی شخص کے پاکستانی خواتین کو سگریٹ پیش کرنے پر تنازعہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 30 ڈسمبر (ایجنسیز) پاکستان میں آج کل ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جہاں ایک چینی شخص کو جو پاکستان کی سیاحت کیلئے آیا ہے، کھلے عام عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس نے برقعہ پہنی ہوئی خواتین کو سگریٹ پیش کیا جیسے کہ وہ کسی مغربی ملک کی سیر کررہا ہو۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوام برہم ہوگئے۔ چینی شخص کو سڑک پر گزرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ زبردستی ہنسی مذاق کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے اس کے دیگر ساتھیوں کی ہنسنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہیکہ ایسے واقعات پر حکومت پاکستان کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتی۔ کہیں ایسی بات تو نہیں کہ چین کے قرض تلے دبی حکومت پاکستان کوئی کارروائی نہ کرنے پر مجبور ہے۔