بیجنگ۔ نئے کورونا وائرس کی وبا ووہان سے پھیلنا شروع ہوئی تھی اور وہ کووڈ 19 کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے چین کا شہر بھی ہے، مگر اب وہاں آئندہ ہفتے سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔مقامی حکومت کی جانب سے 20 اگست کو اعلان کیا گیا کہ شہر بھر میں 2 ہزار 842 تعلیمی ادارے منگل (یکم ستمبر) سے کھولے جارہے ہیں اور لگ بھگ 14 لاکھ طالبعلم واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ ووہان یونیورسٹی کو 31 اگست کو دوبارہ کھل جائے گی۔
امن مشنز میں خواتین کی شرکت بڑھانے کیلئے قرارداد منظور
اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اپنے امن مشنز میں عسکری اور سویلین پوزیشنوں کیلئے زیادہ خواتین کی تعیناتی کو یقینی بنانے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ فی الحال مشنزمیں خواتین کا تناسب صرف 6% ہے۔اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مشنز میں صنفی مساوات کو یقینی بناتے ہوئے اسے 15% تک لے جائیں۔