چینی شہر ووہان کے لوگ ہنوز کوویڈ سے خوفزدہ

,

   

ووہان: کورونا وبا کا پھیلاؤ قریب ایک برس قبل چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا۔ اب ایک سال بعد ووہان میں عام لوگوں کی زندگی معمول کی جانب بڑھ رہی ہے لیکن اکثریت ابھی بھی کورونا وائرس کی وبا سے خوفزدہ ہیں۔ووہان کی بہاریں لوٹ رہی ہیں۔ لوگ خریداری میں پھر سے دلچسپی لینا شروع ہو گئے ہیں۔ ووہان میں ان دنوں موسم خاصا سرد ہو چکا ہے۔ وبا کی ایک نشانی اب بھی لوگوں میں موجود ہے اور وہ چہرے پر ماسک کی موجودگی ہے۔ ووہان سے باہر کی دنیا کے کئی ممالک میں ابھی تک اس وبا پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اب اس وبا کی ویکسین بھی دریافت کر لی گئی ہے۔ اس کے اثرات اگلے برس ہی سامنے آئیں گے لیکن ووہان کے بعض شہریوں کو یقین ہے کہ وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کا امکان کم ہے۔ عام لوگوں کو یقین ہے کہ اگر وبا دوبارہ سے پھیلتی ہے تو انہیں معلوم ہے کہ اس کو کنٹرول کس انداز میں کرنا ہے اور ویسے بھی ہر شہری حکومتی ضوابط پر عمل درآمد کرنا جانتا ہے۔