بیجنگ،17 جون (یو این آئی)چینی صدر ژی جن پنگ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جلد از جلد کم کرنے پر زور دیا ہے ۔چینی صدر نے قازقستان میں ازبک صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی بڑھی ہے جس پر چین کو تشویش ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی علاقائی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔