چینی صوبہ ووہان سے 324کا انخلا،دوسرا طیارہ چین روانہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کرونا وائرس سے بری طرح متاثرہ صوبہ ووہان میں پھنسے ہوئے 324 ہندوستانیوں کو لے کر ایرانڈیا کا ایک خصوصی طیارہ ہفتہ کو نئی دہلی پہنچا۔ قومی ایرلائینز کا ایک اور طیارہ دوپہر کو دارالحکومت سے چین روانہ ہوا جہاں سے مزید ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ ایرانڈیا کا جمبو B747 طیارہ 211 ہندوستانی طلبہ اور 110 برسرخدمت پیشہ ور افراد اور تین کمسن بچوں کو لے کر ہفتہ کی صبح 7:30 بجے دہلی پہنچا تھا جس میں رام منوہر لوہیا ہاسپٹل کے 5 خصوصی تربیت یافتہ ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ کے کارکن سوار تھے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔