بیجنگ : چین کی وزارت دفا ع نے ایک تبصر ہ میں کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی بیرونی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسند کوششوں کو ناکام بنانے اور ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ تائیوان ،چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کے معاملے پر کسی غیر ملکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ چینی وزارت د فا ع کے جا ری ہو نے وا لے تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے حال ہی میں جزیرہِ تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں مشترکہ جنگی مشق کا اہتمام کیا اور ٹارگٹڈ مشقیں کیں،یہ ابنائے تائیوان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر مبنی ضروری اقدام ہے۔