کابل : چینی وزیر خارجہ وانگ ژی آج جمعرات کے روز افعانستان کے ایک دورے پر کابل پہنچ گئے۔ افغان وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات اور مذاکرات ہیں۔ گزشتہ برس موسم گرما میں کابل کا کنٹرول حاصل کرنے اور افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آ جانے کے بعد سے کسی اعلیٰ چینی حکومتی عہدیدار کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔