واشنگٹن / بیجنگ : امریکہ کی جانب سے چین پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت بھی دو ڈالر اضافے کیساتھ 67.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی۔ چین نے امریکا کیلئے سات نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کے بغیر لڑاکا طیارے، آبدوزیں، میزائل، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز کی تیاری ممکن نہیں۔
شام میں 1000 امریکی فوجی کم کرنے کا اعلان
واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار سے کم کی جائے گی۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق شام میں داعش کے خلاف کامیابیاں فیصلے کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا شام میں فوج کی کمی کے باوجود خطے میں فوجی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی، عالمی برادری دہشتگرد تنظیم داعش کے قیدیوں کا مسئلہ حل کرے۔