حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) چیوڑلہ علاقہ میں اجنبی خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ میں پولیس نے پیشرفت اختیار کی ہے ۔ نامعلوم خاتون کی نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد حاصل ابتدائی رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پیشرفت حاصل ہوئی ہے ۔ سائبرآباد پولیس کی خصوصی ٹیمیں اس تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔ تاہم پولیس کیلئے خاتون کی شناخت ایک معمہ بن گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کے گردن کے علاوہ اس کے دونوں ہاتھ باندھ دئے گئے تھے اور خاتون کا گلا گھونٹ کو اس کا قتل کیا گیا اور خاتون کی موت رات دیر گئے 2 تا 3 بجے کے درمیان ہوئی اور داہنی آنکھ پر زور دار مکہ رسید کیا گیا جس کے نشانات بھی پائے گئے ۔ خاتون سگریٹ نوشی کی عادی بتائی گئی ہے اور مقتولہ خاتون کا فیملی پلاننگ آپریشن بھی ہوا تھا ۔ خاتون شادی شدہ تھی ۔ اور اس خاتون کا تعلق شمالی ہند کی ریاستوں سے ہوسکتا ہے ۔ اور قتل کی وجہ ناجائز تعلقات ہونے کا پولیس شبہ ظاہر کر رہی ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔