چیک ریپبلک میں ہیما داس اور محمد انس کو 300 میٹر دوڑ میں سونے کے تمغے

   

نئی دہلی ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیک ریپبلک میں منعقدہ اتھلیٹکی ریئر مقابلوں میں ہندوستان کی خاتون اتھلیٹکس ہیما داس اور مینس مقابلوں میں محمد انس کو 300 میٹر کی دوڑ میں سونے کے تمغے حاصل کئے ۔ 2 جولائی کے بعد سے یوروپین ریس میں ہیما کا یہ چھٹا سونے کا تمغہ ہے ۔ ان کا آخری سونے کا تمغہ 20 جولائی کو نووو میٹو چیک ریپبلک میں 400 میٹر کی دوڑ میں حاصل ہوا تھا ۔ انس نے 300 میٹر کی دوڑ کو 32.41 سکنڈز میں جیت لیا۔ انہوںنے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ اتھلیٹکسی مقابلوں میں 300 میٹر کی ریس جیت کر سونے کے تمغہ پر بہت ہی مسرور ہوں ، جس کو میں نے 32.41 سکنڈز میں پورا کیا ۔ قومی ریکارڈ چمپین شپ کی 400 میٹر کیلئے کوالیفائی ہوچکے ہیں۔