حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) انتخابی رجحانات جیسے ہی کانگریس پارٹی کے حق میں دیکھے گئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرلس مہیش بھاگوت اور سنجے کمار جین نے ریونت ریڈی کو گلدستہ پیش کیا اور پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ عام طور پر انتخابات کے فوری بعد پولیس اور سیول اڈمنسٹریشن کے اعلیٰ عہدیدار برسر اقتدار آنے والی پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کرتے ہیں۔ ریونت ریڈی اور پولیس عہدیداروں کے درمیان کچھ دیر تک بات چیت ہوئی اور سیکوریٹی انتظامات کو قطعیت دی گئی۔ واضح رہے کہ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار نے ایگزٹ پول نتائج کے فوری بعد ریونت ریڈی کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا تھا۔