حیدرآباد۔ 29 جولائی ( سیاست نیوز ) ڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے نیفرو پلس نے شہر میںڈائیلاسیس آن کال کی سہولت کا آج آغاز کیا ہے ۔ اس سہولت کے ساتھ اب ڈائیلاسیس کے آلات مریض کے گھر منتقل کرکے وہیں ڈائیلاسیس کیا جاسکتا ہے ۔ ڈائیلاسیس آن کال پر ایک مخصوص گاڑی ڈائیلاسیس کے مشین ‘ دیگر اجزاء ‘ آر و واٹر ٹینک اور ایک ماہر ٹکنیشن کو مریض کے گھر لیجاتی ہے ۔ ابتدائی مراحل کے بعد ڈائیلاسیس کیا جاتا ہے اور اس میں مریض کی سلامتی کے ساتھ اعلی معیارات کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ ڈائیلاسیس کے تمام پروٹوکول پورے کئے جاتے ہیں۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ یہ سارا عمل انتہائی سہولت بخش ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے کیونکہ مریض کو دواخانہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور گھر پر ہی ڈائیلاسیس کیا جائیگا۔
