4021 مریضوں کو ماہانہ ، 2016 پنشن منظور ، احکام جاری
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کی ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈائیلاسیس مریضوں کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہ مئی میں 4021 ڈائیلاسیس کے مریضوں کو حکومت نے پنشن منظور کیا ہے ۔ ڈائیلاسیس مریضوں کو حکومت نے ماہانہ 2016 روپئے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں صرف 4011 ڈائیلاسیس کے مریضوں کو پنشن دیا گیا جب کہ کانگریس حکومت نے صرف ماہ مئی میں ہی اس سے زیادہ پنشن دینے کے احکامات جاری کئے ۔ ریاستی وزیر سیتااکا کی خصوصی دلچسپی سے نئے استفادہ کنندگان کو حکومت نے منظوری دی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ڈائیلاسیس مریضوں کو پنشن دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ عنقریب HIV مریضوں کو بھی پنشن دینے کے معاملے میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ 13 ہزار سے زیادہ HIV متاثرین نے انہیں پنشن دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے اور دو خواتین بھی داخل کی ہیں ۔ تمام اقسام کے نئے پنشن کے لیے انتخاب کرنے کے قوی امکانات ہیں ۔ اس سلسلہ میں محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقیات نے محکمہ فینانس سے منظوری طلب کی ہے ۔ منظوری ملتے ہی نئے پنشن جاری کئے جائیں گے ۔ پنشن کی اجرائی کے لیے حکومت ماہانہ 993 کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ۔۔ 2