ڈائیٹ نریڈمیٹ میں گیسٹ لکچررس

   

کے تقرر کے لیے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : (پریس نوٹ) : گورنمنٹ ڈائیٹ نریڈمیٹ حیدرآباد میں گیسٹ لکچررس کے تقررات کے لیے وظیفہ یاب لکچررس یا اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ایک اطلاع میں ڈاکٹر سید اشفاق الحسن ہاشمی پرنسپال کالج ہذا نے یہ بتایا کہ تلگو ، انگریزی اور اردو میڈیم طلباء کے لیے میاتھس (ریاضی ) ، سوشیل سائنس ( سماجی علم ) سائیکالوجی ، انگریزی ، کمپیوٹر ایجوکیشن / آئی سی ٹی ، ہیلت / فزیکل ایجوکیشن اور آرٹ ایجوکیشن میں اہل امیدواروں سے جو متعلقہ مضامین میں ایم اے اور ایم ایڈ 50 فیصد نشانات رکھتے ہوں گیسٹ لکچررس کے تقرر کے لیے 18 جولائی 2019 تک اپنی درخواستیں تمام متعلقہ اسناد کی نقولات کے ساتھ پرنسپال کالج ہذا تک پہنچ جانی چاہئے۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 9949993716 ۔ 27225824 پر ربط قائم کرسکتے ہیں ۔۔