ڈائیگناسٹک سنٹر کا عملہ گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر میں ایک ڈائیگناسٹک سنٹر کے عملہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایک خاتون کی اچانک موت کے بعد شکایت پر پولیس کوکٹ پلی نے کارروائی کو انجام دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک 66 سالہ خاتون سوریا لکشمی علاقہ میں واقع ڈائیگناسٹک سنٹر پہونچی ۔ خاتون کو سی ٹی اسکیان کے لیے سنٹر سے رجوع کیا گیا ۔ سی ٹی اسکیان کے لیے خاتون کو انستھیسیا کا انجکشن دیا گیا جو زائد مقدار میں ہونے کے سبب خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس سنٹر کے دو لیاب ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے خاتون کے بیٹے کی شکایت پر سرینواس اور سبرامنیم کو گرفتار کرلیا اور ان کے سرٹیفیکٹس کی جانچ کی گئی جو غیر مستند پائے گئے ۔۔ ع